میجر جنرل ندیم ذکی نئے ڈی جی ایم آئی مقرر، دیگر عہدوں پر بھی تبدیلیاں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ13فروری2017)میجر جنرل عاصم کو میجر جنرل ندیم ذکی منج کی جگہ پر نیا ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس مقرر کیا گیا ہے. سرحدوں پر ہونے والی نئی پیشرفت کے تناظر میں ڈی جی ایم آئی کے عہدے کو اہم سمجھا جاتا ہے.

جنرل ندیم منج کو ڈی جی آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) کوئٹہ مقرر کیا گیا ہے، وہ میجر جنرل عبداللطیف خان کی جگہ پر یہ عہدہ سنبھالیں گے. میجر جنرل اظہر عباس نے جی او سی مری کا عہدہ سنبھال لیا ہے. اس سے قبل وہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے پی ایس تھے.

 رزنامہ جنگ کے مطابق  نئے ڈی جی ایم آئی جنرل عاصم کے پاس فیلڈ اسائنمنٹس کا وسیع تجربہ ہے. وہ اس سے قبل گلگت بلتستان میں خدمات انجام دے رہے تھے. آئندہ چند روز میں مزید ٹو سٹار جرنیلو ں کے عہدے تبدیل ہونے کا امکان ہے؛ میجر جنرل شاہد نذیر اور ترقی پانے والے کچھ دیگر میجر جنرلز کو رواں ماہ نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے. میجر جنرل شاہد فی الوقت بہالپور کور میں تعینات ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top