اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری سطح پر ویلنٹائن ڈے منانے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ13فروری2017) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے کو سرکاری سطح پر منانے سے روک دیا ہے . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز نے سماعت کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے سرکاری سطح پر منانے سے روک دیا ہے .

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران میڈیا کو بھی حکم دیا گیا کہ ویلنٹائن ڈے کی کسی تقریب کی کوریج نہ کی جائے. سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے ہاں لال رومال کی تحریک چلی اور وہاں لال گلاب کی . جس کے بعد عدالت نے اس ضمن میں وزارت اطلاعات اور وفاقی حکومت سے دس روز میں جواب طلب کرلیا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top