پیر محل میں 5 بچوں کے باپ کا بیوی سے انوکھا اظہار محبت

39

پیر محل(قدرت روزنامہ13فروری2017)یوں تو کہتے ہیں کہ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی اور اسی بات کو پیر محل کے ایک شخص نے ثابت کیا ہے. جی ہاں! پیر محل کے رہائشی ایک شخص نے اپنی بیوی سے اظہار محبت کے لیے اسی سے دوبارہ شادی کر لی.

پیر محل کے رہائشی ایک مقامی شخص نے اپنی شادی کی 21 ویں سالگرہ پر اپنی پہلی بیوی کے ساتھ نکاح کے علاوہ شادی کی تمام رسومات ادا کیں اور بینڈ باجے کے ساتھ اپنی پہلی بیوی کو ہی بیاہ لایا. 5 بچوں کا باپ شادی کا جوڑا پہنے عروسی لباس میں ملبوس اپنی بیوی کو لئے مقامی میرج ہال پہنچا جہاں دوست احباب نے پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کرکے جوڑے کا استقبال کیا. بارات کے نکاح کے علاوہ تمام رسومات ادا کی گئیں. کھانا کھانے کے بعد جوڑے نے کیک کاٹا جس کے بعد تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے جوڑے کو دعائوں کے ساتھ رخصت کیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top