شیخ رشید نے نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں جعلی سروے کرانے کا اعتراف کرلیا

37

اسلام آباد(قدرت روزنامہ13فروری2017)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم نواز شریف پر ”خود کش حملہ“کردیا.اپنے آپ کو خود کش سیاستدان کہنے والے شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف کے گزشتہ دور حکومت کے دوران میں نے خود وزیراعظم نوا ز شریف کے لیے جھوٹے سروے کرائے اور اب بھی وزیراعظم کی مقبولیت کے سروے جھوٹ کا پلندہ ہیں.
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آپ حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہتے ہیں جبکہ 
آئی آر آئی جیسے بین الاقوامی اداروں کے وزیر اعظم کے بارے میں سروے مثبت ہیں. اس سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سروے جھوٹ کا پلندہ ہیں. انہون نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں جب میں نواز شریف کی کابینہ کا وزیر تھا تو میں نے بھی یہ کام کیا ہے اور نواز شریف کیلئے کئی جھوٹے سروے کرائے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی بار بیرون ملک جا کر سیکرٹ فنڈز سے نواز شریف کیلئے مثبت سروے کرائے اور اب بھی ایسا ہی ہورہا ہے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top