امریکہ نے دہشتگردوں کے خلاف پاکستان سے مزید تعاون مانگ لیا

کابل /واشنگٹن(قدرت روزنامہ13فروری2017)افغانستان میں تعینات اعلی ترین امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسننے کہا ہے کہ روس، پاکستان اور ایران جنگ سے تباہ حال افغانستان میں اپنے اپنے مقاصد کے لیے کوشاں ہیں جس سے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف لڑائی پیچیدہ ہو رہی ہے، ہم پاکستان سے تمام دہشت گردوں کے خلاف تعاون چاہتے ہیں، ہمیں پاکستان میں بیرونی (دہشت گردوں کی)پناہ گاہوں پردبائو ڈالنا ہے، دہشت گردوں کا خاتمہ خود پاکستان کے لیے اس کے ہاں ہونے والے دہشت گرد حملوں میںکمی لائے گا،ہم سب پاکستان کے رویے میں تبدیلی کی امید کرتے ہیں، یہ خود پاکستان کے مفاد میں ہے، طالبان میں ایسے عناصر ہیں جو ملک میں حقیقت پسندانہ امن کے بارے میں سوچ رکھتے ہیں.امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں جنرل جان نکولسن کا کہنا تھا روس، پاکستان اور ایران جنگ سے تباہ حال اس ملک میں اپنے اپنے مقاصد کے لیے کوشاں ہیں ہمیں بیرونی عناصر پر تشویش ہے .

جنرل نکولسن نے روس کے طالبان کے ساتھ رابطوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ روس طالبان کو جائز قرار دینے اور ان کی حمایت کرتا رہا ہے. دریں اثناء طالبان دہشتگردوں کو معاونت فراہم کرتے ہیں. مجھے دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ روس طالبان اور منشیات کی تجارت سے وابستہ دہشتگردی کی حمایت کررہا ہے. جنرل نکولسن کا بھی کہنا تھا کہ طالبان میں ایسے عناصر ہیں جو ملک میں حقیقت پسندانہ امن کے بارے میں سوچ رکھتے ہیں. ان کے بہت سے رہنما افغانوں کیلئے بہتر زندگی دیکھتے ہیں. امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ دوسری ایرانی مغربی افغانستان میں انتہا پسندوں کی حمایت کررہا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top