ڈاکٹر شاہد مسعود نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے ایک بار پھر سے نجی ٹی وی چینل “نیوز ون” جوائن کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ13فروری2017)سینئر تجزیہ کارڈاکٹر شاہد مسعود نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے ایک بار پھر سے نجی ٹی وی چینل “نیوز ون” جوائن کرلیا ہے.تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک ویڈیو پیغام میں میڈیا انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا اعلان کیاتھا.

لیکن اب انہوں نے میڈیا انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا فیصلہ واپس لے لیا اور دوبارہ نیوز ون جوائن کرلیا. واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود بول اور اے آر وائے سے پہلے نیوز ون میں کام کرتے تھے.نیوز ون جوائن کرنے کے بعد اسی چینل کے ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جب سے ویڈیو شیئر کی ہے اس کے بعد گھر سے نہیں نکلا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top