پاکستان کی آبادی آئندہ 20برسوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائیگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ13فروری2017)ملک کی 58فیصد آبادی کو اس وقت نیوٹریشن سے بھر پور غذا میسر نہیں جبکہ آبادی کی شرح میں زبردست اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث پاکستان کی آبادی آئندہ 20برسوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائیگی.ذرائع کے مطابق تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کوپوراکرنے اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرناہوں گے.

زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے پوری معیشت آگے بڑھ سکتی ہے جس سے دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے میں حکومتی کوششیں ثمر آور ثابت ہوسکتی ہیں.سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بنی نوع انسان کی بہتری کیلئے بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ صرف اسی اقدام سے ہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتاہے جبکہ جینیاتی فصلات مستقبل میں بہترین غذائی پیداوار کی ضامن ہو سکتی ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top