بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں بحریہ دستر خوان کا افتتاح کردیا

7

 کھایا‎اسلام آباد(قدرت روزنامہ13فروری2017)بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں بحریہ دستر خوان کا افتتاح کردیا‘ دستر خوان سے پہلے دن سینکڑوں لوگوں نے کھانا کھایا‘ ملک ریاض نے کہا کہ ملک کے حالات تب ٹھیک

ہوں گے تب عوام اور حکمران ٹھیک ہونگے‘ چاہتا ہوں پاکستان میں کوئی بھوکا نہ سوئے‘ دعا ہے اور لوگ بھی فلاحی کاموں کی طرف آئیں‘ حکومت کو تعلیم عام کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے. وہ اتوار کو بحریہ دستر خوان کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے.

اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں آئی جے پی روڈ پر بحریہ ٹاؤن کی طرف سے دستر خوان کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مختلف اقسام کے کھانے شامل تھے. اس موقع پر غریب بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے دستر خوان سے کھانا کھایا. بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ دعاہے ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو. انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کو طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ اولڈ ہوم کی سہولت کی فراہمی ، 10سے15ہزار بچوں کو تعلیم دلوارہے ہیں. ملک ریاض نے کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں کوئی بھوکا نہ سوئے بحریہ ٹاو ¿ن کے دسترخوانوں پرکھانےوالوں کی تعدادڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے. انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات تب ٹھیک ہونگے جب حکمران اور عوام ٹھیک ہوں گے. اﷲ پاکستان کو وہ نعمتیں دیں جو باقی دنیا کو دی ہیں دعا ہے اور لوگ بھی فلاحی

کاموں کی طرف آئیں. حکومت کو تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے. انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کو طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ اولڈ ہوم کی سہولت کی فراہمی ، 10سے15ہزار بچوں کو تعلیم دلوارہے ہیں. ملک ریاض نے کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان میں کوئی بھوکا نہ سوئے بحریہ ٹاو ¿ن کے دسترخوانوں پرکھانےوالوں کی تعدادڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے. انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات تب ٹھیک ہونگے جب حکمران اور عوام ٹھیک ہوں گے. اﷲ پاکستان کو وہ نعمتیں دیں جو باقی دنیا کو دی ہیں دعا ہے اور لوگ بھی فلاحی کاموں کی طرف آئیں. حکومت کو تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top