پولیس نے فون پرانعام نکلنے کا لالچ دے کر لوگوں سے رقم بٹورنے والے گینگ کے دو ملزم گرفتار کرلئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ13فروری2017)پولیس نے فون پرانعام نکلنے کا لالچ دے کر لوگوں سے رقم بٹورنے والے گینگ کے دو ملزم گرفتار کرلئے .ملزمون نے ملک کے مختلف شہروں میں وارداتیں کرنے کااعتراف کرلیا.
سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے انسدادڈکیتی ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے فون پر لوگوں کو انعام نکلنے کا لالچ دیرقم بٹورنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرکے دھوکہ دہی سے حاصل کی گئی پانچ لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی..ملزمان کا تعلق سرگودھا سے ہے .ملزمان خود کو سعودی عرب کویت اور دبئی کا شہری ظاہر کر کے عربی زبان میں

بات کرتے تھے.اسلام آباد کے نواحی دیہاتوں میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن.ایک افغانی سمیت اٹھ مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا.تھانہ مارگلہ کی حدود میں سیاری.گادیاں اور کلنجر کے دیہات میں پولیس اور رینجرزنے صبح کے وقت سرچ آپریشن کیا..سرچ آپریشن کے دوران ایک افغانی سمیت آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا..مشتبہ افراد سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں..گرفتار افراد کو متعلقہ پولیس سٹیشن منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top