واہ کینٹ میں دن دہاڑے قتل عام کرنیوالا ملزم شام کو خود بھی مارا گیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ12جنوری2017) واہ کینٹ میں دن دہاڑے قتل عام کرنیوالا ملزم شام کو خود بھی مارا گیا، ملزم حمزہ نے خاندانی دشمنی پر 2 مرد، 3 خواتین اور ایک بچی کو قتل کیا تھا.

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ میں صبح 6 افراد کو قتل کرکے بھاگنے والے ملزم کی گاڑی کو پنڈی بھٹیاں موٹروے پر حادثہ پیش آیا، نوجوان حمزہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا.

ذرائع کے مطابق ملزم کے ہاتھوں قتل ہونیوالے افراد میں اس کی خالہ بھی شامل تھیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top