پانامہ کیس میں کرپشن،منی لانڈڑنگ اور ٹیکس چوری کا کوئی ذکر نہیں ،ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے نوازشریف نے ملک کو ترقی،خوشحالی اور معاشی استحکام دیا،مریم اورنگزیب ،طلال چوہدری

73

اسلام آباد(آئی این پی)وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں کرپشن،منی لانڈڑنگ اور ٹیکس چوری کا کوئی ذکر نہیں ہے،ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے نوازشریف تیسری دفعہ ملک کے منتخب وزیراعظم نے ملک کو ترقی،خوشحالی اور معاشی استحکام دیا،عمران خان جھوٹ،الزامات اور احتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں،ان کا مقصد ملکی ترقی کو روکنا اور رکاوٹیں پیدا کرنا ہے.مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری اور عاشق حسین کرمانی نے کہاکہ مریم نواز نوجوانوں کی سیاسی امید ہیں،روزکرپشن کی گردان سن کر ہمارے کان پک چکے ہیں.

وہ جمعرات کو پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے.مریم اورنگزیب نے کہاکہ پانامہ کیس میں کرپشن،منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا کوئی ذکر نہیں ہے،ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے نوازشریف ملک کے تیسری دفعہ وزیراعظم بنے،انہوں نے ملک کو ترقی،خوشحالی اور معاشی استحکام دیا.انہوں نے کہاکہ عمران خان جھوٹ،الزامات اور احتجاجی سیاست کے بادشاہ ہیں،ان کا مقصد ملکی ترقی کو روکنا اور رکاوٹیں پیدا کرنا ہے،عمران خان کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان صرف آغے کی طرف بڑھے گا.وزیراطلاعات نے کہاکہ سچ کو ثابت کرنے کیلئے زیادہ زور نہیں لگانا پڑگا.طلال چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم پر لگنے والے الزامات کی بنیاد پر جھوٹ پر ہے،عمران خان کو نوازشریف سے سیاسی بغض ہے،کرپشن اور منی لانڈرنگ سے وزیراعظم کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا.انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آگے بڑھنے کا ذریعہ محمد نوازشریف ہیں،وزیراعظم کی صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی فکر ہے کسی اور کی نہیں،عمران اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کرتے اور دوسروں کی بیٹیوں پر جھوٹے الزامات لگاتے ہیں،مریم پر صرف اس لیے الزام لگایا جارہا ہے کہ وہ نوازشریف کی بیٹیہے،مریم نواز نوجوانوں کی سیاسی امید ہیں.طلال چوہدری نے کہاکہ نعیم بخاری زیادہ جھوٹ بولنے کی وجہ سے بیمار ہوئے ان کو ان کی فیس بھی ملتی نظر نہیں آرہی،پانامہ کا الزام لگانے والے بھی وزیراعظم پر کرپشن ثابت نہیں کرسکے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top