سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے وکیل کی عدم حاضری شکست کی نشانی ہے، دانیال عزیز

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ؤں رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اور مائزہ حمید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل عدالت کی کارروائی میں موجود ہی نہیں تھے،عمران خان صاحب کرسی سے ہی نہیں اٹھے،عمران خان کی اسٹپنی بھی پھٹ گئی،انتخابات میں منظم دھاندلی کے الزامات عدالت نے مسترد کیے،وزیراعظم کی تقریر میں نہیں بلکہ تحریک انصاف کے موقف میں تضاد ہے،عمران خان وزیراعظم اور ان کی بیٹی مریم نواز کی کارکردگی سے سخت پریشان ہیں،ان کے وکیل بھی ہسپتالوں میں جاکے لیٹ گئے .وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے.

دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ حکومت پر گھٹیا الزامات کی بوچھاڑ کی مگر عدالت میں آج ان کا ایک اور وکیل بھاگ گیا،ہم عمران خان کی ہر دھمکی اور الزام کے جواب دینے کے مجاز نہیں ہیں،آج پہلی بار عدالت میں ہمارے وکیل اپنے دلائل دینے کا موقع ملا تو اس نے ان کا ایک ایک دعویٰ غلط ثابت کیا،ہمیں حیرانی ہورہی تھی کہ پی ٹی آئی کے بڑے بڑے دعوے کہاں گئے.دانیال عزیز نے کہاکہ ہمارے دلائل کا پہلا دن تھا تو خان صاحب سے بھی نہیں اٹھے،خود کو اسٹپنی وکیل کہنے والے بھی عدالت میں نہیں آئے،تحریک انصاف کے وکیل کی عدم حاضری ان کی شکست کی نشانی ہے،الیکشن کمیشن میں الزام لگایا گیا کہ انتخاب چوری ہوا ہے مگر بعد میں عدالت میں تاریخ میں پہلی بار یہ بات ثابت ہوئی کہ الیکشن چوری نہیں ہوا.انہوں نے کہاکہ عوام تحریک انصاف اور ان کے قائد کے ذہن کو سمجھے،پی ٹی آئی گذشتہ آٹھ ماہ سے بار بار اپنے موقف کو تبدیل کر رہی ہے،پہلے کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والے آج غلط بیانی کا الزام لگارہے ہیں.دانیال عزیز نے کہاکہ وزیراعظم نے الزامات کے جواب میں خود اور اپنے بچوں کو احتساب کیلئے پیش کیا،ہمارے وکیل نے وزیراعظم کی وہی تقریر آج پڑھ کر عدالت کو سنائی اور ہمارے وکیل نے کہا کہ بتایا جائے تقریر اور دستاویزمیں کہاں تضاد ہے،پی ٹی آئی نے جو قلابازیاں کھائیں ہیں وہ کنٹینر پر چل سکتی ہیں مگر عدالت میں نہیں چل سکتی.دانیال عزیز نے کہاکہ تحریک انصاف کی اپنی پٹیشن کی آج دھجیاں بکھر گئی ہیں.مائزہ حمید نے کہاکہ آج کی سماعت میں واضح ہوگیا کہ پانامہ میں وزیراعظم کا نام نہیں ہے،تحریک انصاف کے کچھ وکیل عدالت میں بے ہوش اور کچھ بھاگ رہے ہیں.انہوں نے کہاکہ عمران خان اسلام آباد میں ہیں اور خیبرپختونخوا کا برا حال ہورہا ہے،تحریک انصاف کے حمایتی خود پریشان ہیں کہ عمران خان کیاکررہے ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top