آزاد کشمیر: مسافر بس کھائی میں گر نے سے 6 افراد جا ں بحق، 28 زخمی

راولا کوٹ( آن لائن ) آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں کم سے کم 6 افرادجا ں بحق اور 28 زخمی ہوگئے. تفصیلا ت کے مطا بق مسافر بس راولپنڈی سے فاروڈ کہوٹہ جا رہی تھی کہ اسے حادثہ پیش آیا.

ریسکیو حکام نے واقعے میں 6افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر بس کو حادثہ آزاد کشمیر کے علاقیہجیرہ میں پیش آیا جہاں وہ برفباری کی وجہ سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، حادثے میں 28 کے قریب مسافر زخمی بھی ہوئے. حکا م کے مطا بق حا دثے میں خاتون اور بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہو ئے .ریسکیو کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا. حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق فارورڈ کہوٹہ سے ہے.پولیس نے فوری طور پر حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں بتائی.واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو کے اہلکاروں اور عام شہریوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو کھائی سے نکالنے کے کام کا آغاز کیا.حکومت نے انتظامیہ کو متاثرین کی بھرپور امداد کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں.خیال رہے کہ 19 جنوری 2015 کو آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مسافر وین برساتی نالے میں گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top