پاکستان اورکرغزستان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور کرغزستان نے تجارت ، توانائی ، سائنس وٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے .یہ اتفاق پاک کرغزستان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے دوران ہوا.

اجلاس کی صدارت وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور کرغزستان کے وزیر معیشت اروزوبوکوچ نے مشترکہ طور پر کی . دونوں ممالک کی جانب سے تجارت توانائی سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا .دونوں ملکوں نے تجارتی روابط بڑھانے اور مشترکہ بزنس کونسل کو دوبارہ متحرک کرنے پر بھی اتفاق کیا .اجلاس کے دوراندونوں ممالک نے باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے .اجلاس کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کیلئے جوائنٹ وینچر پٹ بھی اتفاق کیا ہے اورکرغزستان پاکستان سے سرجیکل، ٹیکسٹائل چمڑے اور کھیلوں کی مصنوعات سمیت اشیا در آمد کرے گاجبکہ پاکستانی مسلح افواج کیلئے کرغزستان سے اسلحہ کی خریداری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا. اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاسا 1000 منصوبے کو بروقت مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ، دونوں ممالکممالک بینکنگ کے شعبے میں بھی تعاون بڑھائیں گے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top