دنیا میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے بچاؤ پر 1کھرب ڈالر خرچ

65

اسلام آباد (آن لائن) تمباکو نوشی سے پیدا ہونیو الی بیماریوں پر پوری دنیا میں 1کھرب ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں، سگریٹ کی فروخت سے ملکی معیشت میں کسی قسم کی بہتری نہیں آتی ہے اور سگریٹ ساز اداروں سے جو ٹیکس وصول کئے جاتے ہیں اس سے زیادہ تمباکو نوشی سے پیدا ہونیو الی بیماریوں پر خرچ کئے جاتے ہیں. ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور امریکہ کے نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری ہونیو الی رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے بچاؤ پر 1کھرب ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں اس سلسلے میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق تمباکو کے استعمال سے ملک کی معیشت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا ہے اس کے بر عکس تمباکو نوشی کی روک تھام پر بھاری سرمایہ خرچ کیا جاتا ہے.

تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والی ایک این جی او کے سربراہ نے بتایا کہ بد قسمتی سے حکومت یہ سمجھتی ہے کہ تمباکو نوشی کے استعمال سے ملک کو محصولات کی مد میں فائدہ پہنچ رہا ہے جبکہ حقیقت میں تمباکو کے استعمال میں اضافے سے صحت کے شعبے میں اخراجات میں بہت اضافہ ہو گیا ہے اور حکومت تمباکو نوشی سے پھیلنے والا خطرناک بیماریوں کی روک تھام پر بھاری سرمایہ خرچ کر رہی ہے. رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی کے استعمال سے پوری دنیا میں بہت زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں اور اگر تمباکو نوشی کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کئے جائیں تو یہ صحت کے شعبے میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے بچاؤ اور علاج پر کئے جانیو الے اخراجات میں کمی ہو سکتی ہے . رپورٹ کے مطابق تمباکو نوشی میں کمی لانے کے لئے سگریٹ نوشی کے اشتہارات پر مکمل پابندی ، ٹیکس اور قیمت میں اضافے، سگریٹ کی ڈبیوں پر اس کے مضر اثرات سے متعلق پیغامات کا اندراج اس کی روک تھام میں موثر ثابت ہو سکتا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top