عمان کے سا تھ فیری ٹریڈ سے دوستی کا نیا باب شروع اور آمدورفت میں معاونت ملے گی، نواز شریف

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے خلیج تعاون تنظیم میں پاکستان کی حمایت پر عمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک عمان قریبی ساتھی ہیں ، سرمایہ کاری میں عمان کا خیر مقدم اور افرادی قوت فراہم کرینگے ، فیری ٹریڈ سے دوستی کا نیا باب شروع اور آمدورفت میں معاونت ملے گی . ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں عمان کی سٹیٹ کونسل کے صدر یحییٰ محفوظ سلیم کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں کیا جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاک عمان محل وقوع کی وجہ سے ایک دوسرے کے قریبی ساتھی ہیں اور پاکستانی حکومت اور عوام عمان کے سلطان قابوس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں خلیج تعاون تنظیم کے آزاد تجارتی معاہدے میں حمایت پر عمان کے دلی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے برادر ملک کا ساتھ دیکر اس کی اقتصادی حالت میں بھی بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں اور ان منصوبوں میں عمانی بھائیوں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرینگے اور مختلف شعبوں میں ان کو افرادی قوت بھی فراہم کرینگے .

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری سرمایہ کار دوست پالیسی غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور پالیسی کے مطابق غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری ان کو مساوی تحفظ حاصل ہے غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعلیٰ شرح منافع کو بھی تحفظ دیا گیا ہے انہوں نے کراچی ، گوادر اور مسقط کے درمان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیری سروس کے شروع ہونے سے پاک عمان دوستی نئی بلندیوں کو چھونے لگی ہے اور اس کے ثمرات کے باعث سستی آمدورفت کی سہولیات میں بھی مدد ملے گی..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top