شدید ردعمل کے بعد راحیل شریف فوجی اتحاد کی سربراہی قبول نہیں کریں گے :نجم سیٹھی

6

لاہور(قدرت روزنامہ12جنوری2017)سینئر تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پاکستان میں اعلیٰ سطح پر شدید ردعمل کے بعد راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کا عہدہ قبول نہیں کریں گے ، پاکستان میں فیصلوں کے دواہم مراکز جی ایچ کیو اور وزیراعظم ہاﺅس ہیں ، حکومت کہتی ہے کہ سارے فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں ، پارلیمنٹ کہتی ہے کہ ہم سے مشورہ نہیں کیا جاتا، وہ جیونیوز کے پروگرام ’آپس کی بات ‘ میں گفتگوکررہے تھے .

 نجم سیٹھی نے گورنرسندھ سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ان کا شمار اصولوں پر ڈٹ جانیوالے لوگوں میں ہوتا تھا، جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان جیسے ججوں کو ہم سیلوٹ کرتے ہیں .
ایک سوال پر ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم نے اقلیتوں کے حقوق سے معلق بات دل سے کی ہے ، نوازشریف دنیا کو جو پیغام دیناچاہتے ہیں ،یہ اس کا ایک حصہ ہے ، کسی تنظیم پر پابندی لگا کر کہناکہ یہ دہشتگرد تنظیم ہے ، غلط بات ہے ، بہت سی فرقہ وارانہ تنظمیں کالعدم نہیں ہیں ، اس لیے اس حدتک بات درست ہے کہ ضروری نہیں ہرفرقہ وارانہ تنظیم دہشتگرد بھی ہو.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top