ٹیکسلا میں قتل کا ملزم ٹریفک حادثے میں ہلاک

ٹیکسلا(قدرت روزنامہ12-جنوری-2017)ٹیکسلا میں اپنی خالہ اور خالو سمیت چھ افراد کے قتل میں ملوث حمزہ نامی ملزم پنڈی بھٹیاں کےقریب ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا. نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ واہ صدر پولیس کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے لوسر شرفو میں چھ افراد کےقتل کے ملزم حمزہ کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ملزم اپنی خالہ روبینہ خالو احتشام ان کی والدہ فوزیہ ملازم جاوید مہمان خاتون رضیہ اور اس کی تین سالہ بیٹی کو قتل کرکے فرار ہوا تھا ذرائع کے مطابق ملزم کچھ عرصہ سے اپنے خالو احتشام سے زیور اور پیسوں کا مطالبہ کررہا تھا .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top