شمالی علاقہ جات میں اتوار سے پیر تک بارش اور برف باری کا بھی امکان

39

اسلام آباد (قدرت روزنامہ12-جنوری-2017)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت شمالی علاقہ جات میں اتوار سے پیر تک بارش اور برف باری کا بھی امکان ہے.نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے راستے مغربی ہواؤں کا سسٹم جمعہ کو پاکستان میں داخل ہو گا جس سے شمالی بلوچستان میں تیز بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ اتوار کو کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی توقع ہے محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اتوار سے پیر کے دوران اسلام آؓاد اور راولپنڈی سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا بھی امکان ہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top