سیرین ائیر کے نام سے ایک ائیر لائن نے پاکستان کے 7 مختلف شہروں میں اپنے فلائٹ آپریشنز کے آغاز کر عندیہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ12-جنوری-2017) سیرین ائیر کے نام سے ایک ائیر لائن نے پاکستان کے 7 مختلف شہروں میں اپنے فلائٹ آپریشنز کے آغاز کر عندیہ دے دیا ہے . تفصیلات کےمطابق سیرین ائیر نامی یہ ائیر لائن پاکستان کی ایک نجی ائیر لائن کمپنی ہے جس نے جنوری 2017ء میں فلائٹ آپریشن کے آغاز کر اعلان کر رکھا تھا.

ائیر لائن کی جانب سے باقاعدہ اعلان چند دنوں میں متوقع ہے.یہ پاکستان کی واحد ائیر لائن ہو گی جس کے بیڑے میں جدید جنریشن کے بوئنگ 800-737 طیارے ہوں گے. کمپنی اپنی مفصل آفرز اور منفرد فیچرز سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر چکی ہے. آپریشن کے آغاز کے پہلے دو سال سیرین ائیر محض اندرون ملک ہی فلائٹ آپریشنز کرے گی. سول ایوی ایشن کی جانب سے یہ شرط آنے والی ائیر لائن کمپنیوں، جو بیرون ملک بھی پروازیں چلانا چاہتی ہیں، کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے.سیرین ائیر اسلام آباد لاہور کراچی فیصل آباد اسکردو پشاور اور کوئٹہ میں اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top