شریف خاندان کہہ دے کر منی ٹریل نہیں ہے تو کیس ہارنے کا اعلان کرتاہوں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ12-جنوری-2017)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انصاف کا حصول ہمارا آئینی حق ہے. سپریم کورٹ سے انصاف کے لئے پر امید ہوں شریف خاندان کہہ دے کر منی ٹریل نہیں ہے تو کیس ہارنے کا اعلان کرتاہوں.

پانامہ کیس کا فیصلہ ضرور آئے گا اور انصاف کا بول بالا ہوگا. قطری شہزادے کا خط صرف نواز شریف کے لئے ریسکیو ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے.کیس کا فیصلہ ہمارے خلاف بھیآیا تو قبول کریں گے لیکن دوبارہ دھرنا بھی دیں گے. بدھ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد آئے گا میں سپریم کورٹ سے پر امید ہوں. انصاف کا بول بالا ہوگا انہوںنے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 9کے انصاف کا حصول ہمارا حق ہے ہم کوئی کاروباری ڈیل نہیں کررہے بلکہ انصاف مانگ رہے ہیں عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں عوام کی آنکھوں میں مرچیں ڈالی جاسکتی ہیں لیکن عوام کی سوچ کو محدود نہیں کیا جاسکتا ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top