پانامہ کیس میں حکومت کی پرانی سب چیزیں فراڈ نکلیں، عمران خان

40

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ پانامہ کیس میں حکومت کی پرانی سب چیزیں فراڈ نکلیں، وزیراعظم کا جھوٹ بولنا چھوٹی بات نہیں، وزیراعظم یا صدر جھوٹ بولتا ہوا پکڑا جائے تو اسے استعفیٰ دینا پڑتا ہے.سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربرہ پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے پھر سپریم کورٹ میں نئی چیزیں بتانی ہیں.

عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس سے وزیراعظم کی ساکھ پرسوالیہ نشان اٹھ گیا ہے، وزیراعظم کا جھوٹ بولنا چھوٹی بات نہیں، وزیراعظم یا صدر جھوٹ بولتا ہوا پکڑا جائے تو اسے استعفا دینا پڑتا ہے. ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے، ہم قرض کی قسط ادا کرنے کے لئے قرض لے رہے ہیں، قرضے لے کر ملک نہیں چلایا جاسکتا، ملک تب چلے گا جب آمدنی بڑھائیں گے، وزیراعظم قوم کے پیسوں کا رکھوالا ہوتاہے، ملک کا وزیراعظم کرپٹ ہو تو ٹیکس کیسے اکٹھا ہوسکتا ہے، دنیا بھر کی ریاستیں ٹیکسوں سے ملنے والی رقم سے امور چلاتی ہیں. جب تک طاقتور ڈاکو کا احتساب نہیں ہوگا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے.طیبہ تشدد کیس پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کمسن بچی کو انصاف ملنا چاہیے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ(ن) لیگ والوں کو ملک و قوم سے جھوٹ بولنے اور کر پشن کر نے کے سواکوئی کام نہیں آتا ‘پوری قوم کر پشن کے خاتمے کی جنگ میں متحد ہو چکی ہے ‘ نوازشریف کی کر پشن پوری قوم کیسامنے بے نقاب ہو چکی ہے‘تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گی ‘قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کر پشن کا خاتمہ لازمی ہے . وہ بنی گالہ میں وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورسے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ ملاقات کے دوران پانامہ کیس ‘ملک سیاسی صورتحال اور پارٹی امور سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی جبکہ اس موقعہ پر عمران خان نے کہا کہ کر پشن صرف تحر یک انصاف کا ہی نہیں پوری قوم کا مسئلہ بن چکا ہے اور تحر یک انصاف قومی امنگوں کی تر جمانی کرتے ہوئے کر پشن کے خلاف میدان میں جنگ لڑ رہی ہے اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب کرپشن کر نیوالے اپنے انجام سے دورچار ہوں گے . انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو کر پشن کے خلاف عدالت سمیت ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top