حکومت صحافت کوتحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے:عمران خان

n1

اسلام آباد (قدرت روزنامہ12فروری2017) تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا ہے کہ میڈیا پر کیا جانیوالا یہ پہلا قاتلانہ حملہ نہیں ہے،حکومت صحافت کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے .

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا سماءنیوز کی ٹیم پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تاریخ میں صحافت پر کیاجانیوالا یہ پہلا جان لیوا حملہ نہیں ہے اسے قبل بھی متعدد صحافیوں کو شہید کیاجاچکا ہے.
حکومت اپنی ذمہداریوں کی ادائیگی میں غفلت کی مرتکب ہوچکی ہے جس وجہ سے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں.میری حکومت سے اپیل ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top