بھارتی فورسز نے مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کردیے

updates

اسلام آباد (قدرت روزنامہ12فروری2017)قابض بھارتی فورسز نےمزید 4 کشمیری نوجوان شہید کردیے،بھارتی فوج اور ریزرو پولیس نے صبح سویرے کلگام میں آبادی کو گھیر کر کریک ڈاؤن کیا. مقابلے میں دو بھارتی اہل کار بھی مارے گئے.

گزشتہ روز مقبول بٹ کے یوم شہادت پر احتجاج اور مظاہروں کے باعث یاسین ملک کو گرفتار جبکہ دیگر حریت رہنماؤں کو نظر بند کردیا گیا تھا .

جدوجہد آزادی کے رہنما مقبول بٹ کے یوم شہادت کے اگلے ہی روز قابض فوج نے مزید4 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا.کلگام کے علاقے میں ہونے والی بزدلانہ کارروائی میں بھارتی فوج ، پیرا ملٹری اور ریزرو پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا .

جدوجہد آزادی کشمیر میں شامل ہونےوالا یہ تازہ لہو اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ مقبول بٹ سے لےکر شہید برہان وانی تک اور شہید برہان وانی سے کلگام کےنوجوانوں تک قابض بھارتی فوج طاقت کے زور پر آزادی کے نعرے نہیں دباسکتی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top