خواجہ آصف نے اوپن خط بالا میں پیش کردیا

05

اسلام آباد(قدرت روزنامہ11-جنوری-2017)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلامی ممالک کے اتحاد کے سربراہ تقرری اور ر قوائدضوابط سے متعلق محکمہ دفاع کا اوپن خط ایوا ن بالا میں پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے وفاقی حکومت، جی ایچ کیو یا افواج پاکستان سے باضابطہ منظوری نہیںلی گئی.بد ھ کے روز ایوان بالا میں اس معاملے پر گرما گرم بحث ہوئی، حکومتی اور اپوزیشن سینیٹر نے سخت تنقید کی .

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انکی تقرری کی باضاطہ انہوں نے منظوری نہیں دی اور نہ ہی انہوں نے افواج پاکستان اور جی ایچ کیو کو باضابطہ آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تھے،خواجہ آصف نے کہا کہ بیوروکریسی یا کسی بھی سرکاری عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد سروسز رولز میں تقرری کے حوالے سے تمام تفصیلات موجود ہے،یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ کسی سابق آرمی چیف کو اتنے بڑے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے،اس حوالے سے رولز میں ترمیم کریں گے،جس پر چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ اگر رولز میں ترمیم کرنا پڑی تو ایوان بالا کو آگاہ کریں، مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ تمام خدو خال کا جائزہ لے رہے ہیں، اس معاملے پر انہوں نے تبصر ہ کرنے سے گریز کیا، پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس تقرری پر ہمیں سخت تشویش ہے، اس سے ہماری خارجہ پالیسی پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ پاکستان کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا اور اگر یہ تقرری ہوئی تو پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات پر اسکے اثرات مرتب ہوں گے انہوںنے کہاکہ یہ اتحاد بظاہر دہشت گردی کے خلاف ہے لیکن اگر ایران نے کوئی نیا اتحاد بنالیا جس کا سربراہ پاکستان کا کوئی نیا 3سٹار جنرل بنا تو پھر مسلکی اختلاف پیدا ہونگے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top