PTCL نے کروڑوں پاکستانیوں کے دل جیت لئے

38

اسلام آباد(قدرت روزنامہ11جنوری2017)ٹیلی کام انڈسٹری کے سب سے بڑے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے حال ہی میں بانی ٔپاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر 25 دسمبر2016 کو PTCL – Connecting the Nation Since 1947 ایڈورٹائزنگ مہم چلائی.اس اشتہار میں قائدِ اعظم کے پاکستان کے لیے بہتر مستقبل کے خواب کو سچ ہوتا دکھایا گیا ہے .

پی ٹی سی ایل نے قائدِ اعظم کے پاکستان کے لیے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے پیغام پر زور دیا ہے. اس ٹی وی کمرشل میں محمد علی جناح کی تقاریر کے چھوٹے چھوٹے حصے شامل ہیں جو آپ میں جذبۂ حب الوطنی کو ابھاریں گے.ٹیلی کام کی خدمات فراہم کرنے والا یہ ادارہ 1947 سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے. اس ٹی وی کمرشل کو دیکھنے کے بعد آزادی کے بعد دی جانے والی قربانیوں کی یاد تازہ ہوجائے گی. یہ پیغام بہت خوبصورتی سے ترتیب دیا گیا ہے جو برانڈ کی حیثیت کو اجاگر کرتا ہے یعنی پاکستان بھر کے لوگوں کو ملانے کا عزم. اگرچہ خدمات کے معیار میں ابھی مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے.پی ٹی سی ایل نے پاکستان کی نئی نسل اور نوجوانوں کو مستقبل کے لیے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے . اس نئی نسل کے ساتھ مل کر کام کرنے سے ہی ہمیں کامیابی مل سکتی ہے. اس اشتہار میں برانڈ اپنی مختلف پراڈکٹس کو نہایت خوبصورتی سے سامنے لایا ہے اور جن میںSmart link, PTCL EVO اور اس کی ٹیلی فون سروسز شامل ہیں اور مختلف عمروں کے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملایا ہے.ہم اس ٹی وی کمرشل کے ساتھ ہر محب ِ وطن پاکستانی کے تعلق کو سراہتے ہیں اور جس خوبصورتی سے پاکستان کی آنے والی نسلوں کو پیغام دیا گیا ہے وہ بھی قابل ستائش ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top