نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل کر دیا

42

اسلام آباد (قدرت روزنامہ11-جنوری-2017) راولپنڈی میں تھانہ واہ صدر کے علاقہ لوسر شرفو میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھُس کر فائرنگ کی ہے.تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ واہ صدر کے علاقہ لوسر شرفو نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل کر دیا .

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ سے 6 افراد قتل ہوئے جبکہ ایک کلثوم نامی خاتون زخمی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ترجمان پولیس نے بتایا کہ مقتولین میں 2 مرد، 3 خواتین اور ایک بچی شامل ہیں. فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے . پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا ہے. جبکہ بظاہر یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا معلوم ہوتا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top