ویزہ دینے میں امریکی تاخیر‘ڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی نیو یارک میں انٹر پارلیمانی تقریب میں شرکت ناممکن ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ11فروری2017) ویزہ دینے میں امریکی تاخیرپر پرڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی پاکستان کے نمائندہ پارلیمانی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کے تحت نیو یارک میں انٹر پارلیمانی تقریب میں شرکت ناممکن ہوگئی. چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے ڈپٹی چیرمین سینٹ کو امریکہ کے ویزا کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر کا سخت نوٹس لیا ، احتجاجاًپاکستان کے نمائندہ

پارلیمانی وفد کا دورہ امریکہ منسوخ کردیا گیا ، امریکی حکومت کی وضاحت تک سینٹ کا کوئی وفد امریکی کے دورے پر نہ بھجوانے کا اعلان کردیا گیا .

ڈپٹی چیرمین سینٹ اور سینٹر صلاح الدین ترمزی پر مشتمل سینٹ کے وفد نے 13 .14 فروری کو اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹرز نیویارک میں انٹر پارلیمانی مباحثے میں شرکت کرنا تھی.امریکہ نے ی تاخیرپر پرڈپٹی چیرمین سینیٹ کو ویزے کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر کی جارہی تھی چیرمین سینٹ کی ہدایت پر مذکورہ وفد کا یہ دورہ کینسل کر دیا گیا ھے.ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے مزید ہدایت کی ھے کہ ڈپٹی چیرمین کو ویزے کے اجرا سے متعلق امریکی حکومت کی وضاحت تک سینٹ کا کوئی وفد امریکی دورے پر نہیں جائیگا اور نہ ھی سینٹ ، سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی یا سینٹر کی جانب سے سرکاری طور پر کسی امریکی وفد، رکن کانگریس یا سفارتکار کا خیر مقدم کیا جاے گا....)ویزہ دینے میں امریکی تاخیرپر پرڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی پاکستان کے نمائندہ پارلیمانی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کے تحت نیو یارک میں انٹر پارلیمانی تقریب میں شرکت ناممکن ہوگئی. چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے ڈپٹی چیرمین سینٹ کو امریکہ کے ویزا کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر کا سخت نوٹس لیا

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top