ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے ایف آئی اے (کل)پیر کوانٹر پول کو خط لکھے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ11فروری2017)ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے ایف آئی اے (کل)پیر کوانٹر پول کو خط لکھے گی‘ بانی متحدہ کے خلاف محکمہ داخلہ سندھ کا ریفرنس بھی انٹر پول کو ارسال کیا جائے گا.باخبر ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لئے ایف آئی اے (کل)پیر کو ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجرا ء کیلئے انٹر پول کو خط لکھے گی .
بانی متحدہ کے خلاف محکمہ داخلہ سندھ کا ریفرنس بھی انٹر پول کو ارسال کیا جائے گا. بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ کراچی کی
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر جاری کروائے جا رہے ہیں.عدالت نے ملزم کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے. متحدہ بانی گزشتہ برس 22 اگست کو کراچی میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کے مرکزی ملزم ہیں.ریڈ وارنٹ کے اجراء کے بعد انٹرپول ملزم کو گرفتار کر کے ایف آئی اے کو آگا کرے گا.ملزم کی گرفتاری کے بعد سندھ پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم بانی متحدہ کی حوالگی کے لئے برطانیہ جائے گی.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top