مریم نواز کو بچانے کے لیے پرویز رشید کے بعد طارق فاطمی کی قربانی ہوگی‘ شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ11فروری2017) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بچانے کے لیے پرویز رشیدکے بعد طارق فاطمی کی قربانی ہوگی‘ طارق فاطمی کوچند دنوں میں ان کے عہدے سے فارغ کردیا جائے گا. نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس کیس میں مریم نوازکوبچانے کے لیے نواز شریف نے پہلے پرویز رشیدکو قربانی کا بکرا بنایا اب طارق فاطمی کی باری آگئی ہے‘ دیکھنا ہوگا کہ آنے والا وقت بتائے گا کہ آیا فوج 2 قربانیاں قبول کرے گی یا پھر مزید قربانیاں پیش کرنی پڑھیں گی‘ حکومت کو بھی عدالتوں کو درست کرنا چاہیے تھا تاکہ فوجی عدالتوں کی ضرورت نہ پڑتی‘ حکومت کو سستی بجلی کے پروجیکٹ لگانے تھے تو بلتستان اور خیبر پختونخوا میں لگاسکتی‘ جہاں پر سستی بجلی کے وافر ذخائر موجود ہیں‘ فاٹا کے عوام کو اپنے نام نہاد ایجنٹ مولانافضل الرحمن اور محمودخان اچکزئی سے بچناچاہیے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top