جس قوم و معاشرے میں سچائی ہو گی اس پر زوال نہیں آ سکتا، قوم سچائی، دیانتداری اور انصاف کا دامن پکڑ لے یقین ہے اللہ تعالیٰ کی مدد ضرور ہو گی، پاکستان ریلوے جیسے قومی ادارہ کی بحالی پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق خراج تحسین کے مستحق ہیں، مولانا طارق جمیل

لاہور(قدرت روزنامہ11فروری2017)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ جس قوم و معاشرے میں سچائی ہو گی اس پر زوال نہیں آ سکتا، رائیونڈ ماڈل ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ وہ سچائی، دیانتداری اور انصاف کا دامن پکڑ لیں، یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد ضرور ہو گی.انہوں نے کہا کہ عزت ،ْ کامیابی کا سہرا اسی کے سر سجتا ہے جو اللہ اور اس کے رسولﷺ کو راضی کرتا ہے، مولانا طارق جمیل نے پاکستان ریلویز جیسے قومی ادارہ کی بحالی پر وفاقی وزیر ریلوی خواجہ سعد رفیق کو خڑاج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے بیت اللہ میں بیٹھ کر خواجہ سعد رفیق کا انٹر ویو سنا تو حرم شریف میں ریلوے کی بحالی اور خواجہ سعد رفیق کی کامیابی کیلئے دعا کی.

انہوں نے کہا کہ جس معاشرے و قوم میں سچائی ہوگی اس پر زوال نہیں آسکتا'وہ ترقی کے زینے طے کرے گی اور جس قوم میں جھوٹ دھوکا' ظلم ہو اس کیلئے ذلت یقینی ہے اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے ملکی ترقی و استحکام 'خوشحالی اور اسلام کی سربلندی کیلئے دعا کروائی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top