شریف خاندان نے شوگر ملز بند کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کی دھجیاں اڑا دیں

4

اسلام آباد(قدرت روزنامہ11فروری2017)شریف خاندان نے سپریم کورٹ  کی جانب سے شوگر ملز بند کرنے کے احکامات کی دھجیاں اُڑا دی ہیں. تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی تین شوگر ملز بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے .

احکامات جاری ہونے کے بعد شریف خاندان نے شوگر ملز کے باہر بینر تو لگا دیا لیکن شوگر مل کے اندر کام بند نہیں کیا گیا.نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے مطابق گذشتہ روز جمعہ کی نماز کے بعد اتفاق شوگر مل کے باہر سینکڑوں لوگوں نے مل کی بندش کے خلاف مظاہرہ کر رکھاتھا. جبکہ اسی دوران شوگر مل میں بھری ٹرالیوں کو اندر جاتے اور خالی ٹرالی کو باہر آتے دیکھا گیا. رپورٹ کے مطابق شوگر مل ے باہر'مل بند ہے کابینر تو آویزاں کردیا گیا لیکن مل کے اندر کام بند نہیں کیا جاسکا. اس ضمن میں مل کی انتظامیہ یا متعلقہ حکام سے رابطہ کی کوشش بھی کی گئی لیکن کسی نے جواب نہ دیا . یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے لاہور اہئیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دائر درخواست کو منظور کرتے ہوئے شریف خاندان کی تین شوگر ملز بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے .لیکن ملز میں جاری کام سے صاف ظاہر ہے کہ عدلیہ احکامات کو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top