کپتان کی تیسری شادی ، ریحام خان نے کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ11فروری2017)اسلام آباد میں چائلڈ لیبر سے متعلق ریلی نکالی گئی جس میں ریحام خان نے بھی شرکت کی. ریحام خان نے ریلی میں شرکت کرتے ہوئے میڈیا سے بات بھی کی .

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا نام لیے بغیر ہی ان پر تنقید کے نشتر چلا دئے. ریحام خان کا کہنا تھا کہ جس کو آپ سب سے ووٹ ڈالا ہے وہ آپ کے نوکر ہیں ، صاحب نہیں ہیں.

وہ سب آپ ہی کے ووٹ سے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو پارلیمنٹ آنے کی بجائے اپنے محلات میں موجود ہیں. ریحام خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سوات کا نمائندہ سوات میں نہیں ہے. صوابئی کا نمائندہ صوبای میں موجود نہیں ہے. عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق سوال پر ریحام خان نے میڈیا کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ تیسری شادی عمران خان کا نجی معاملہ ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top