ریحام خان نے دعوی کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے ناخوش ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ11فروری2017)پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے دعوی کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے ناخوش ہے.

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے کی عوام کے ناخوش ہونے کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے بڑے ارمان سے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالا تھا.

کے پی کے عوام کو پی ٹی آئی کی حکومت سے بہت زیادہ توقعات تھیں. ریحام خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلی مرتبہ حکومت میں آئی ہے یہ بات تو سچ ہے لیکن پی ٹی آئی کے نمائندے جب لائے جا رہے تھے تب بھی کے پی کے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو معلوم تھا کہ یہ نمائندگی کمزور ہے. بعد میں ہم نے دیکھا بھی کہ ان نمائندوں کی نیت خاص بہتری لانے کی طرف نہیں تھی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top