پاکستان ریلوے نے ٹرین حادثات کی روک تھام کیلئے پاک فوج سے مدد مانگ لی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ11فروری2017) پاکستان ریلوے نے ٹرین حادثات کی روک تھام کیلئے پاک فوج سے مدد مانگ لی ہے. محکمہ ریلوے نے پاک فوج سے اینٹی فوگ کیمروں کی خریداری کے لئے رجوع کیا ہے.

اینٹی فوگ کیمروں سے انجن میں موجود ٹرین ڈرائیور شدید دھند اور اندھیرے میں بھی واضح طور پر 400 سے 800 میٹر تک ٹریک کو بآسانی دیکھا جاسکے گا جبکہ اینٹی فوگ کیمرے ٹریک پر کسی بھی چیز کی موجودگی کی بھی بروقت نشاندہی کرسکیں گے جس کی وجہ سے ٹرین ڈرائیور بروقت بریک لگانے میں کامیاب ہوگا.

اس کے ساتھ ساتھ ان کیمروں کی تنصیب سے سفر کی ویڈیو بھی بن سکے گی اور ٹرین کی سپیڈ بھی نوٹ کی جاسکے گی. پاک فوج نے محکمہ ریلوے کو کیمروں کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے. اس حوالے سے محکمہ ریلوے کو جلد ٹرائل کے طور پر ایک کیمرہ اور آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا جس کی کامیابی کے بعد تمام انجنوں میں جدید کیمرے اور آپریٹنگ سسٹم نصب کیا جائے گا. ان جدید کیمروں کی تنصیب سے ٹرین حادثات میں کمی کا امکان ہے. جدید کیمروں کی خریداری اور قیمت کے تعین کے لئے ریلوے اور پاک فوج میں رابطے جاری ہیں. معلوم ہوا ہے کہ ریلوے نے مختلف انٹرنیشنل کمپنیوں سے رابطہ کیا لیکن کسی کے پاس جدید سہولیات پر مشتمل معیاری کیمروں کی عدم موجودگی پر ریلوے نے پاک فوج سے رابطہ کیا. ایک کیمرے کی مالیت 25 لاکھ روپے تک ہوگی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top