راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوںمیں موسم سرما کی پہلی بارش ، طویل عرصے سے جاری خشک سالی کا خاتمہ

pic06

اسلام آباد/ مالاکنڈ/کوئٹہ/پشاور(قدرت روزنامہ11دسمبر2016)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں ،خیبرپختونخوا ،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے طویل عرصے سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا ،خشک سالی سے تنک لوگوں کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ،جڑوں شہروں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی .تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جڑواں شہروں سمیت ملک کے بالائی علاقوں ،خیبرپختونخوا ،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے طویل عرصے سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوگیا اور موسم بھی مزید سرد ہوگیا.

خشک سالی کے خاتمے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے.محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویڑن )، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویڑن، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top