میجر جنرل نگارجوہربڑااعزازحاصل کرنے والی پاک فوج کی تیسری خاتون بن گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ10فروری2017)پاک آرمی کے 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی.پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا.

اجلاس میں 37 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیئے جانے کی منظوری دی گئی.ترقی پانے والے 37 بریگیڈیئرز میں سے مسزنگارجوہربھی شامل ہیں

 جنہیں ترقی دے کرمیجرجنرل بنادیاگیااوروہ یہ اہم اعزازحاصل کرنے والی پاک فوج کی تیسری خاتون ہیں جنہیں ٹوسٹارجنرل کے عہدے پرترقی دی گئی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top