نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں گریجوایشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ10فروری2017) نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں گریجوایشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیں .

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں گریجوایشن تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو مہمان خصوصی کے طورپر مدعو کیا گیا تھا .

وزیر داخلہ نے 388اہلکاروں میں اسناد بھی تقسیم کیں .

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ اب تک پبی میں 2لاکھ 35ہزار سے زائد افسران اور جوان تربیت حاصل کر چکے ہیں .وزیر داخلہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی استعداد بڑھانے کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہیں . انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اداروں کے تعاون کی تعریف بھی کی

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top