ایف ایس سی اور ڈپلومہ کرنے والے بھکاری کی کہانی ، بھکاری کی انگلش نے سب کو حیران کر دیا

pic05

اسلام آباد (قدرت روزنامہ10فروری2017) سماجی رابطے کے ویب سائٹ فیس بُک پر ایک بھکاری کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے . اس ویڈیو میں بھکاری کوفر فر انگلش میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے .

جی ہاں! سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر وائرل اس ویڈیو میں بھکاری نے بتایا کہ اس نے ایف ایس سی کرنے کے ساتھ ساتھ 3 ڈپلومے بھی کر رکھے ہیں. بھکاری نے بتایا کہ میں بطور سرکاری ملازم سوشل ریفنڈ اسپیشل ایجوکیشن اپنے فرائض کی انجام دہی کر رہا تھا جہاں سے مجھے زیادہ چھٹیاں کرنے پر معطل کر دیا گیا .بھکاری نے مزید بتایا کہ میری والدہ کو دل کی تکلیف تھی جن کے علاج کیلئے مجھے چھٹیاں لینی پڑتی تھیں اور اس ضمن میں میں نے لوگوں سے پیسے بھی ادھار لئے اور اب نوکری نہ ہونے کے بعد بھیک مانگنے کے علاوہ میرے پاس کوئی چارہ نہیں ہے. فر فر انگلش بولنے اور اس قدر پڑھے لکھے اس بھکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو گئی ہے. سوشل میڈیا صارفین جہاں اس بھاری کی انگلش کی روانی پر اتنا حیران ہیں وہیں کئی صارفین نے اس بھکاری سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوششیں بھی تیز کر دی ہیں تاکہ ان کی مدد کی جائے . تاہم تاحال اس بھکاری سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہو سکا. ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top