،37 بریگیڈیئر ز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

b4

اسلام آباد(قدرت روزنامہ10فروری2017) آرمی چیف کی زیر صدارت آرمی سلیکشن بورڈ کاجی ایچ کیو میں اجلاس،37 بریگیڈیئر ز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی. ڈی جی آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق جمعرات کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 37 بریگیڈیئر ز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی،ان میں 9 بریگیڈیئرز کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جن بریگیڈیئرز کومیجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے ان میں بریگیڈئر نعمان ذکریا ، بریگیڈیئر کنور عدنان احمد خان ، بریگیڈیئر سید عامر رضا، بریگیڈیئر طارق ضمیر ، بریگیڈیئرطاہر گلزار ملک، بریگیڈیئر محمداصغر، بریگیڈیئر خالد سعید ، بریگیڈیئر ایمان بلال صفدر ، بریگیڈیئر سرفراز محمد ، بریگیڈیئر رفیق الرحمان ، بریگیڈیئر انعام حیدر ، بریگیڈیئر سلمان فیاض ، بریگیڈیئر سرفراز علی ، بریگیڈیئر محمد انیق الرحمان ملک ، بریگیڈیئر محمد عاصم ملک ، بریگیڈیئر فیاض حسین شاہ ، بریگیڈیئر شاہد نذیر ، بریگیڈیئر ضیا ء الرحمان، بریگیڈیئر زاہد محمود ، بریگیڈیئر اظہر اقبال عباسی ، بریگیڈیئر طارق محمود ، بریگیڈیئر احسن گلریز، بریگیڈیئر شاہد امتیاز، بریگیڈیئر رضوان افضل ، بریگیڈیئر عثمان حق، بریگیڈیئر سید شہاب شاہد اور بریگیڈیئر نعمان احمد ہاشمی شامل ہیں .آرمی میڈکل کور سے تعلق رکھنے والے جن بریگیڈیئرکو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں بریگیڈیئر طاہر سردار، بریگیڈیئر مسز نگار جوہر، بریگیڈیئر عرفان علی شیخ ، بریگیڈیئر لیاقت علی ، بریگیڈیئر افتخار احمد ، بریگیڈیئر عمران فضل ، بریگیڈیئر طارق محمود ستی اور بریگیڈیئر طاہر خادم شامل ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top