معروف صحافی اسد کھرل نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی لندن میں جائیداد کے دستاویزی ثبوت پیش کر دئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ10فروری2017) معروف صحافی اسد کھرل نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی لندن میں جائیداد کے دستاویزی ثبوت پیش کر دئے ہیں .

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے اسد کھرل نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت کے لیے میں بھی سپریم کورٹ جاتا رہا ہوں.

شریف خاندان کے پاس ایک بھی ایسی دلیل نہیں ہے جسے انہوں نے درست انداز میں اپنے دفاع میں پیش کیا ہو. ایک طرف 1978 کی تصویریں اور معاہدے بنا کر لے آتے ہیں تو دوسری جانب 93 ء میں یکم جون کو جب یہ پارک لین کے فلیٹس لیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمیں ٹریل نہیں ملتی. شریف خاندان 4 بنیادی سوالات کے جواب ہی نہیں دے سکا.انہوں نے لائیو شو میں شہباز شریف کی لندن میں پراپرٹی کی رجسٹری کی دستاویزات بھی پیش کیں. اسد کھرل نے بتایا کہ میں نے 7پاﺅنڈز کے عوض یہ دستاویز حاصل کی ہے. جس میں صاف لکھا ہے کہ یہ جائیداد شہباز شریف کی ہے. انہوں نے بتایا کہ 17 جون 2001ء کو شہباز شریف نے ایک پراپرٹی خریدی گئی جس کا ایڈریس فلیٹ نمبر 10 رچ بورن سکورڈ 9 ہیروبس اسٹریٹ ہے. اس کے ساتھ ایک پارکنگ کی جگہ بھی ہے جو شہباز شریف کے اپنے نام پر ہے. اسد کھرل نے کہا کہ ان دستاویز میں شہباز شریف نے اپنے ایڈریس کے خانے میں پارک لین فلیٹس کا ایڈریس درج کیا ہے جس سے متعلق نواز شریف کے بچوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2006ء میں بنائے تھے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top