مخدوم علی خان نے سانحہ کوئٹہ کیس سے علیحدگی اختیار کر لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ10فروری2017) پانامہ کیس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان نے سانحہ کوئٹہ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے . تفصیلات کے مطابق مخدوم علی خان اب سانحہ کوئٹہ از خود نوٹس کی پیروی نہیں کریں گے.

مخدوم علی خان نے سانحہ کوئٹہ کیس سے علیحدگی اختیار کرنے سے متعلق وزارت داخلہ کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے. وزارت داخلہ کو ارسال کئے گئے خط میں انہوں نے کیس کی پیروی سے معذرت کر لی ہے. مخدوم علی خان نے گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے ایک کیس میں پیروی سے بھی انکار کر دیا تھا. خیال رہے کہ مخدوم علی خان پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم نواز شریف کے وکیل ہیں ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top