بھارت نے خفیہ ایٹمی شہر تعمیر کرلیا، جنگی جنون سے خطے کا توازن بگڑرہا ہے: پاکستان

33

اسلام آباد(قدرت روزنامہ10فروری2017)پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے خفیہ طور پر نیو کلیئر سٹی تعمیر کر لیا ہے اور وہ بین البراعظمی میزائل تجربات سے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑ رہاہے، پاکستان پر امن ہمسائیگی کے اصولوں پر کاربند لیکن بھارتی کی ہٹ دھرمی تناؤ کا باعث ہے،ہم ہمیشہ تعمیری و نتیجہ خیز مذاکرات کے خواہاں رہے ہیں ،سرجیکل اسٹرائیک ڈرامہ تھا،ہم ملک میں دہشتگردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے چکے ہیں ،پاکستان کو تنہا کرنے کے بھارتی دعوے نے خود اسے تنہا اور ننگا کیا ہے ، بحری مشقوں میں کئی ممالک کی شرکت پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے،دنیا سے ہمارے روابط سے بھارت کو مایوسی ہو رہی ہے، نئی امریکی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں،امریکہ پاکستانی شہریوں سے متعلق ویزہ پابندی جیسے کوئی خصوصی اقدامات نہیں لے رہا.

 ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن ہمسائیگی اور اصولوں پر کاربند ہے اور بارہا تعمیری و نتیجہ خیز مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے لیکن بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، بھارت ایل او سی اور ورکنگ بانڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارتی سیاستدان اس تمام تر صورتحال سے عالمی برادری کی نظریں ہٹانے کے لئے بے معنی بیانات دے رہے ہیں ، بھارت کی جانب سے تنا و¿پیدا کیا جارہا ہے اور ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے اب تک 400 کے قریب افراد شہید ہوچکے ہیں، پاکستان متعدد بار بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرا چکا ہے.
 ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور ہم اقوام متحدہ میں تمام ثبوت بھی پیش کرچکے ہیں، اور بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی رچایا گیا لیکن پاکستانی افواج کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا کو سرحدی علاقے کا دورہ کرایا گیا، میڈیا نے خود دیکھا کہ وہاں سرجیکل اسٹرائیک کے کوئی شواہد موجود نہیں تھے، اس طرح پاکستان کو بدنام کرنے کی ہر بھارتی کوشش ناکام ہوئی اور پاکستان کو تنہا کرنے کے بھارتی دعوے نے بھارت کو تنہا کردیا ہے. اس سے بھارت بے نقاب ہوا ہے.
 انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی مشقیں معمول کے مطابق ہورہی ہیں مشقوں میں کئی ممالک کی شرکت پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور اتنے ممالک کے پاکستان کے ساتھ روابط بھارت کو مایوس کررہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے سامنے سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ بارہا اٹھایا اور بتایا گیا کہ شدت پسند تنظیم آرایس ایس اس سانحے میں ملوث تھی لیکن بھارت کی جانب سے ابھی تک تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا.انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 8 ہزارکشمیریوں کوجبری گمشدہ کیا گیا، کشمیریوں نے بھارتی پولیس کوفوج جیسے اختیارات دینے کے بل کے مسودے کومستردکردیا. ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت بین البراعظمی میزائل کے تجربات کررہا ہے جس سے خطے میں ہتھیاروں کا توازن متاثر ہورہا ہے، بھارت کے پاس ایٹمی اسلحے کے ذخائر بھی موجود ہیں اور اس نے ایک خفیہ نیوکلئیر سٹی بھی تعمیر کررکھا ہے.نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے پرعزم اور تمام اقدامات کا حامی ہے، ترجمان نے افغانستان میں ہلاک ہونے والے 6 ریڈ کراس ورکرز کے اہل خانی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہلاکتوں کی شدید مذمت کی.
 ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں امریکی انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ وہ پاکستانیوں کے بارے میں سات ممالک پر پابندی جیسے کوئی خصوصی اقدامات نہیں لے رہا جب کہ پاکستان میں واقع امریکی سفارتخانے نے بھی جامع بیان جاری کیا ہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ویزہ پابندیوں کا اطلاق پاکستانیوں پر نہیں ہے’.ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ برطانیہ میں طیارے کے واقعہ پر مزید معلومات اکٹھی کررہے ہیں.نفیس زکریانے مزید کہا کہ افغانستان میں ہلال احمر کے چھ افغان کارکنوں کے قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top