معروف صحافی اسد کھرل نے شہباز شریف کی لندن میں جائیداد کے دستاویزی ثبوت پیش کر دئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ10فروری2017)معروف صحافی اسد کھرل نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی لندن میں جائیداد کے دستاویزی ثبوت پیش کر دئے . تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے اسد کھرل نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت کے لیے میں بھی سپریم کورٹ جاتا رہا ہوں.

شریف خاندان کے پاس ایک بھی ایسی دلیل نہیں ہے جسے انہوں نے درست انداز میں اپنے دفاع میں پیش کیا ہو.ایک طرف 1978 کی تصویریں اور معاہدے بنا کر لے آتے ہیں تو دوسری جانب 93 ء میں یکم جون کو جب یہ پارک لین کے فلیٹس لیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمیں ٹریل نہیں ملتی. شریف خاندان 4 بنیادی سوالات کے جواب ہی نہیں دے سکا.انہوں نے لائیو شو میں شہباز شریف کی لندن میں پراپرٹی کی رجسٹری کی دستاویزات بھی پیش کیں.اسدکھرل نے بتایا کہ میں نے 9 پائونڈز کے عوض یہ دستاویز حاصل کی ہے. جس میں صاف لکھا ہے کہ یہ جائیداد شحباز شریف کی ہے. انہون نے بتایا کہ 17جون 2001کو شہباز شریف نے ایک پراپرٹی خریدی گئی جس کا ایڈریس فلیٹ نمبر 10رچ بورن سکورڈ 9ہیرو بس اسٹریٹ ہے. اس کیساتھ ایک پارکنگ کی گجہ بھی ہے جو شحباز شریف کے اپنے نام پر ہے. اسد کھرل نے کہا کہ ان دستاویز میں شہباز شریف نے اپنے ایڈریس کے خانے میں پارک لین فلیٹس کا ایڈریس درج کیا ہے جس سے متعلق نواز شریف کے بچوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2006میں بنائے تھے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top