پاک فضائیہ رواں سال مزید 50جے ایف 17لڑاکا طیارے خریدے گی: ایئرمارشل ارشد ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ10فروری2017)پاک فضائیہ نے دفاع مزید مضبوط بنانے کیلئے رواں سال مزید 50جے ایف 17بلاک تھری طیارے خریدنے کا اعلان کر دیا .

 جیو نیوز کے مطابق پاکستان ایئر وناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ایئر مارشل ارشد ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ 2017ءمیں مزید 50 جے ایف 17بلاک تھری طیارے خریدے گی.
 غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان ائیرفورس آئندہ چند برسوںمیں 150 جے ایف 17 لڑاکا طیارے اپنی فضائی قوت میں شامل کرےگی.
 یہ طیارے تین مختلف اقسام میںموجود ہیں جن میں بلاک ون ، بلاک ٹو اور بلاک تھری شامل ہیں ، پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس 50 بلاک ون طیارے بنا چکا ہے جبکہ بلاک ٹو کے 50 طیاروںمیں سے 20تیار کئے جاچکے ہیں ، پاکستان 2017 ءمیں مزید بلاک ٹو ائیرکرافٹ تیار کرے گا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top