موجودہ حکمران چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے,شیخ رشیداحمد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ10فروری2017)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ موجودہ حکمران چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، اورسب کچھ اپنے بچوں میں بانٹ رہے ہیں ،آئندہ انتخابات کے بعداسمبلی میں ہوں گا اورنوازشریف جیل میں ہوں گے .

شیخ رشیدنے نجی ٹی وی کوانٹرویومیں کہاکہ عدلیہ بڑی محنت سے پانامہ کیس کی تہہ تک پہنچ رہی ہے ،قطری خط شریف خاندان کی ناکامی کاباعث بن رہاہے ،اورشریف خاندان کوشکست ہورہی ہے .

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں . حکمران پاکستان کی سالمیت سے کھیل رہے ہیں اورسب کچھ اپنے بچوں میں بانٹ رہے ہبں . پاکستان کاوزیرخزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے . عوام حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے ،اور چینلز پر وزراء کے چہرے دیکھ کرچینل بدل لیتے ہٰں .ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیاکی کوئی طاقت سابق صدرپرویزمشرف کوواپس نہیں لاسکتی . آئندہ چندعرصے میں حکمران ڈاکٹرشکیل آفریدی کوبھی امریکہ کے حوالے کردے گی .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top