طیبہ کے والد نے ایڈیشنل سیشن جج کو معاف کردیا

7

اسلام آباد(قدرت روزنامہ10فروری2017)تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ طیبہ کے والد نے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کو معاف کردیا. اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمودکی عدالت میں طیبہ تشدد کیس کی سماعت میں طیبہ کےوالداعظم نے بیان دیا ہے کہ میں بچی کا والد ہوں،بچی کی والدہ علیل ہے،میں نےایڈیشنل سیشن جج اور ان کی اہلیہ کو معاف کردیا.

فاضل جج راجہ آصف نے کہا کہ آپ تحریری طور پر دیں جو کچھ کہنا ہے. اعظم نے کہا کہ میںتحریری طور پربھی مقدمےسےدستبرداری لکھ کردیتاہوں،میں ہوش و حواس میں راجہ خرم اور ان کی اہلیہ کو معاف کرتا ہوں. مقدمہ بے بنیاد ہے. طیبہ کے والد نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ سپریم کورٹ میں دبائو میں آگیا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف نے کہا کہ آپ پہلے بھی بیان دے کر مکر گئے تھے. ڈرنے کی ضرورت نہیں. عدالت آپ کا تحفظ کرے گی. طیبہ تشدد کیس کی سماعت میں او ایس ڈی بنائے گئے جج راجہ خرم علی خان ضمانت میں توسیع کیلئے آج عدالت پہنچے تھے. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کی ضمانت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا. مدعی کی مرضی سے بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیں 'تب ضمانت پر فیصلہ دیا جائے گا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top