آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

2

راولپنڈی(قدرت روزنامہ10فروری2017)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں نے امن واستحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا،آرمی چیف نیجیمز میٹس کو سیکرٹری دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی.جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میںدونوں کے کے درمیان 20 منٹ تک گفتگو جاری رہی.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیمز میٹس کو سیکریٹری دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی اور امید ظاہر کی کہ ان کا فیلڈ کا وسیع تجربہ خطرے کیلئے بہت مفید ثابت ہوگا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top