پاناما کیس جیتنے کے لیے عمران خان کو اہم ترین گواہ بھی مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ09فروری2017) چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ( ق) کے ایم این اے بشیر طارق چیمہ نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے ایک شخص کا ذکر کیا تھا کہ ایک شخص اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہا ہے تاہم انکی جانب سے اس شخص کا نام نہیں لیا گیا تھا اور نہ ہی اس شخص کی کوئی تصویر دکھائی گئی لیکن وہ شخص کون ہے؟ اسکا نواز شریف کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ ساری معلومات منظرعام پر آگئی ہیں. تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ” دنیا دنیوز” کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے بتایا کہ وہ شخص جو اڈیالہ میں قید کاٹ رہا ہے اسکا نام قمر عباس گوندل ہے اور اسکا تعلق بہاولپور یعنی میرے ( طارق بشیر چیمہ) کے حلقے سے ہے، اسی دوران پروگرام کے میزبان ” کامران شاہد” نے قمر عباس گوندل کی تصاویر دکھانے کو کہا.

جب تصویر دکھائی گئی تو اس میں قمر عباس گوندل نامی شخص نواز شریف کے بالکل ساتھ بیٹھا ہوا تھا، جس کے بارے میں بتاتے ہوئے طارق بشیر چیمہ کو کہنا تھا کہ یہ تصاویر پاکستان امیں لی گئی ہیں کیونکہ جب بھی نواز شریف بہاولپور جاتے تھے قمر عباس ہی انکا میزبان ہوتا تھا اور انکے ہوٹل کے بل تک اسی کے اکاؤنٹ سے جاتے تھے. انہوں نے اور کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top