چیئرمین دفاع پاکستان کا حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان (کل) ملک گیر مظاہروں کی کال دیدی

pic10

اسلام آباد(قدرت روزنامہ09فروری2017) چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کونسل کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کریں‘ وفاقی حکومت نے دینی مدارس اور مذہبی طبقہ کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لئے کئے گئے بیشتر وعدوں کو پورا نہیں کیا‘ توہین رسالت کی سزا کے قانون کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ساتھ مل کر ملک گیر تحریک چلائی جائے گی.انہوں نے حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے (کل) جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کی کال دیدی ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں کونسل کے تحت جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ پڑھتے ہوئے کیا. مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ توقعات وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ہیں انہوں نے وزارت میں دفاع پاکستان کونسل کے قائدین سے ملاقات کی تھی جس پر طوفان بھی اٹھا تھا.یہ قائدین بھی محب وطن ہیں اور جمہوری مطالبات وزیر داخلہ کو پیش کئے تھے اور ہم پرامید تھے کہ ان مطالبات کو حکومت وعدے کے مطابق پایہ تکمیل کو پہنچائے گی ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ شیڈول فور پر نظر ثانی کی جائے گی اور جن ر ہنمائوں کے بینک اکائونٹس منجمد کئے گئے ہیں وہ کھل جائیں گے اسی طرح بلاک شدہ شناختی کارڈز بھی بحال کردیئے جائیں گے مگر اکثر وعدوں کی پاسداری نہیں کی گئی ہم ایک بار پھر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں بھی دھرنا دینا‘ احتجاج اور مظاہرے کرنے آتے ہیں.آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ کے تحت انہوں نے اعلان کیا کہ حافظ سعید اور دیگر رہنمائوں کی نظر بندی کے خلاف کراچی سے پشاور تک احتجاج ہوگا اور ملک گیر تحریک چلائی جائے گی. بارہ فروری کو لاہور میں مال روڈ پر تحریک آزادی کشمیر ریلی میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کررہی ہے کونسل کے زیر اہتمام رواں ماہ کراچی اور اسلام آباد میں بڑے بڑے پروگرامات ہونگے.دس اور سترہ فروری کو چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے ہوں گے. حافظ سعید کی نظر بندی کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے. کونسل واضح کردینا چاہتی ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی مرضی کے برعکس مسئلہ کشمیر کا غیر منصفانہ حل مسلط کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں کرنے دیں گے. سال 2017ء کو سال کشمیر کے طور پر منایا جائے گا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top